شعبہ جات

قانونی اور مقدمہ بازی

شعبہ قانون، قانونی معاملات کے امور جن میں قانونی دستاویزات پرنظر ثانی،تیل و گیس شعبہ سے متعلق مسائل پر رائے ،مسودہ سازی،جانچ، قانونی معاہدوں کی تیاری اور قوانین اور ضابطوں کی تشکیل کرتی ہے۔اس شعبے کے بنیادی امور میں قانونی دستاویزات کا تنقیدی جائزہ اور پالیسی دستاویزات کی جانچ، صارفین اور یوٹیلٹی کمپنیوں کے درمیان معاہدے، مقتدرہ کے خلاف کئے جانے والے قانونی معاملات کے حل کے لیے قانونی مسائل پر گرفت کے لیے مختلف قانونی مسائل کا تجزیہ کرنا شامل ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مقتدرہ کو قدرتی گیس، سی این جی، ایل این جی، ایل پی جی اورتیل کے صنعت سے متعلق معاملات کے لیے سفارشات، رائے اور ہدایات کی فراہمی جیسے کاموں کی انجام دہی ہے۔

اس شعبے کا بنیادی کام ملک بھر کی مختلف عدالتوں میں اوگرا کے خلاف اور اوگرا کی طرف سے کئے جانے والے عدالتی مقدمات کے معاملات کو دیکھنا ہے۔ ابھی تک شعبہ نے مختلف کونسلوں کے ساتھ ساتھ اندرونی وکیلوں کے ذریعے ۵۵۰۰ سے زائدمقدمات میں اتھارٹی کی نمائندگی کی ہے۔یہ محکمہ عدالتی نوٹسوں کے جواب، عذر کی تیاری ، دستاویزات ، حلف نامہ، اپیلوں وغیرہ میں ملکی اور تیل و گیس شعبہ کی قوانین کی تعمیل میں معزز عدالت کی معا ونت کرتا ہے۔یہ محکمہ مقدمات میں موّثر دفاع کو یقینی بنا نے کے لئے قانونی معاملات کا جائزہاور وکیلوں کے ساتھ قانونی مسائل پر بات چیت کا انقعاد کیا ہے۔